ایم ڈبلیوایم کے ایم پی اے آغارضاکی مختلف امریکہ ریاستوں میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں

15 ستمبر 2015

وحدت نیوز (لاس اینجلس) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا جو ان دنوں امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مطالعاتی دورے میں مصروف ہیں ،نیویارک، واشنگٹن، لاس اینجلس، نیوجرسی ، سان فرانسسکو،کیلیفونیا،ہوسٹن،میری لینڈ،شکاگوسمیت مختلف ریاستوں کی مساجد امامبارگاہوں ، کمیونٹی سینٹرزمیں  پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کررہے ہیں ،جہاں اپنے خطبات میں وہ کوئٹہ کے عوام کیلئے جاری فلاحی وترقیاتی پروجیکٹس سے آگاہ کررہے ہیں دوسری جانب پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان بالخصوص کوئٹہ میں عوامی فلاحی منصوبوں میں تعاون اور تاجر برادری کو کوئٹہ میں سرمایہ کاری اور ہزارہ کمیونٹی کی روائتی مصنوعات کی امریکی مارکیٹ تک رسائی کیلئے آمادہ کرنے میں مصروف ہیں ،جبکہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے آغا رضا کی کارکردگی سے متاثرہوکرکوئٹہ میں فلاحی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،آغا رضا نے  نے ہوسٹن میں پاکستان چیمبرز آف کامرس کے وائس پریذیڈنٹ جناب زکی مرزا کی جانب سے  دئیے گئے ظہرانے میں کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ تاجر برادری کے لیے امریکہ میں کاروبار کے مواقع اور امکانات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر سابق ایم این اے جناب جے سالک بھی موجود تھے۔

امریکی ریاست نیوجرسی کی مسجد علی علیہ السلام میں آغا رضا نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کے بعد خطاب میں  کوئٹہ شہر میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کا مقامی ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کا اچانک دورے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ  اقدام عوام کی مفاد کے لئے ضروری تھا کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ صاف اور پاک کھانوں کے نام پر عوام کو سستے دھام میں مضر صحت اور ناپاک چیزیں کھلائی جا رہی ہو۔ انہوں نے مزیدکہاکہ وہ ہوٹل مالکان جو اپنے مفاد کیلئے عوام کو ناقص اور مضر صحت اشیاء فروخت کرتے ہیں انہیں گرفتار کرکے انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہئے انہی کی وجہ سے لاکھوں افراد مختلف امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور سینکڑوں افراد اپنی جان تک گنوا بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے مذیدکہاکہ حکومت سب سے پہلے سبزیوں اور دیگر کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوئی اقدام اٹھائے تاکہ انکی قیمتیں عوام کی دسترس میں ہو اور غریب عوام اس سے مستفید ہو سکے. حکومت کے ٹیکسزکی وجہ سے کھانے پینے کے اشیاء کی قیمتیںآسمانوں کو چھوتی نظر آ رہی ہیں. انہوں نےمزیدکہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان خود چاول کی بڑی مقدار پیدا کرتا ہے اور دوسرے ممالک کو بھی برآمد کرتا ہے مگر اسکے باوجود خود پاکستانی عوام کیلئے چاول کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرتی ہے،حکومت اگر کھانے پینے کی اشیاء کے قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے تو عوام کے کافی مسائل صرف اسی اقدام سے حل ہو سکتے ہیں. اور یہ اس بات کی بھی وجہ بس سکتی ہے کہ عوام ہوٹلوں میں سستے کھانے کے بجائے اپنے ہی گھر میں کھانے پکائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree