مجلس وحدت مسلمین ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ملت تشیع کی حقیقی نمائندگی کر رہی ہے، علامہ حسین الاصغر

03 جون 2013

hussaun ul asgharوحدت نیوز(پشاور)  بزرگ عالم دین علامہ سید حسین الاصغر نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملک کی وہ واحد تنظیم ہے جو ملت تشیع کی حقیقی نمائندگی کر رہی ہے، اسی وجہ سے ہم اس کیساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ ’’افکار خمینی (رح)‘‘ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملت تشیع کے حقوق کے لئے ایم ڈبلیو ایم نے قابل تعریف کردار ادا کیا ہے۔ اسی وجہ سے ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں کہ یہ جماعت فعال ہے اور شیعوں کی آواز بھرپور طریقہ سے اٹھا رہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین مستقبل میں اس سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس وقت مجلس وحدت مسلمین کے علاوہ ملک میں کوئی تنظیم نہیں ہے جو شیعوں کی نمائندگی کرسکتی ہو۔ علامہ سید اصغر الحسین نے مزید کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے قائدین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس مشن میں آگے ہوں گے اور ہم ان کے پیچھے ہوں گے۔ ہم حالات کا مقابلہ مولا مشکل کشاء کا نام لیکر کرنے کو تیار ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree