وحدت نیوز(نوشہرہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع نوشہرہ کچی آبادی کے ریاض حسین کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتحب کیا گیا۔ اس دوران صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری جنرل اورنگزیب حسین، سیکرٹری تنظیم سازی سید عقیل حسین شاہ، صوبائی آفس مسؤل ارشاد حسین بنگش اور علاقے کے دیگر معززیں موجود تھے۔ اس دوران علامہ سید محمد سبطین الحسینی کا کہنا تھاکہ علم مکتب اہلبیت ؑ سے مومنین کو ورثے میں ملا ہے لہذا ہمارے جوانوں کو پڑھا لکھا ہونا چاہئے جو مجلس وحدت مسلمین کا ایک بنیادی ہدف ہے۔
علامہ سبطین حسینی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے علم اُٹھایا ہے، اور مولا امیر المومنین کے ماننے والے ہمیشہ عزت کے ساتھ جیے اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا سلیقہ دوسروں کو بھی سیکھائیں، انہوں نے کہا کہ آج پاراچنار یا پنجاب یا دوسرے شیعہ آبادیوں میں زندگی گزارنا آسان ہے جہاں پر کثیر تعدا د میں اہلبیت کے ماننے والے موجود ہیں مگر آپ کے علاقوں میں تعداد کم ہونے کے ساتھ دشمنان مکتب اہل بیت کی تعداد کئی گناہ ذیادہ ہے جسکی وجہ سے بہت ضروری ہے کہ ہم منظم ہوں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ انہوں نے نئے سیکرٹری جنرل ریاض حسین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ آپ کا انتحاب خدا کو بھی منظور تھا کہ اتنے لوگوں میں آپ کو چنا گیا۔ اور اس پسماندہ علاقے کے خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، مولا امام زمانہ آپکے حامی و ناصر رہیں۔