خیرالعمل فاونڈیشن(شعبہ ویلفیئر)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کےبے گھرافراد میں مکانات کی تقسیم

30 دسمبر 2014

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی اور صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے تعمیر کی جانے والی رہائشی کالونی ’’علامہ اقبال‘‘ کے گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کی گئی، اور لوگوں میں گھروں کے کاغذات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود سید تہور عباس، سیکرٹری سیاسیات تنور مہدی، صوبائی سیکرٹری یوتھ ونگ صفدر عباس، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زاہد حسین جعفری اور دیگر ضلعی عہدیدار بھی موجود تھے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد کو گھروں کے کاغذات دیئے گئے۔ اس موقع پر علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج ان لوگوں کو گھر مل گئے ہیں جن کے پاس اپنے گھر نہیں تھے، جس پر آپ کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور انشاء اللہ ہم ایسے کاموں کے لئے کوشان ہیں، علامہ سبطین الحسینی نے وفد کے ہمراہ علامہ اقبال کالونی کا دورہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے علامہ اقبال کالونی کے عالی شان پراجیکٹ سے علاقہ مکین کو فائدہ پہنچے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree