وحدت نیوز(ایبٹ آباد)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے کہا کہ امام حسین کی گزشتہ بیس سالہ تاریخی سالانہ مجلس پر پابندی لگا کر DSPتھانہ حویلیاں آصف گوہر نے مذہبی تعصب کا ثبو ت دیا ،مجلس امام حسین ملت تشیع نہایت ہی عقیدت اوراحترام کے ساتھ مناتے ہے ۔ وحدت ہاوس سے جاری بیان میں انہوں کا کہنا تھا کہ ہم نےبذریعہ خط حکام بالا کو باخبر دارکردیا کہ اس قسم کے اقدامات سے مذہبی منافرت کو مزید ہوا ملنے کا خدشہ ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ بے گناہ13افراد کو فوری طور پر رہا کریں بصورت دیگر ہم بھی آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مزید اقدام کرنے پر مجبور ہیں۔پاکستان کے آئین کے مطابق مذہبی آزادی ہر شہری کو حاصل ہے ہم جہاں چاہے جب چاہے مجلس عزاء امام حسین کرسکتے ہے جو ہمارا جمہوری حق ہے اس حق سے کبھی بھی دستبردار ہونے والے نہیں۔ انہوں نے آئی جی کے پی کے ناصر دورانی سے مطالبہ کیا کہ ڈی ایس پی حویلیاں آصف گوہر کو فوری طورپر معطل کیا جائے اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم صادر فرمایاجائے اور بے گناہ افراد کوفوری رہا کیا جائے۔