وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے وفد نے ضلع ٹانک کا دورہ کیا۔ وفد میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس، ضلعی سیکرٹری جنرل ڈی آئی خان علامہ زاہد علی جعفری شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے گرہ بلوچ اور ٹانک سٹی میں شیعہ عمائدین اور جوانوں سے ملاقات کیں۔ اس موقع پر علامہ وحید عباس کاظمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انشااللہ جلد صوبہ بھر میں ایک منظم تنظیم کے طور پر ابھرے گی اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے بھرپور سیاسی وجود کے ساتھ وارد ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹانک شہدا کی سرزمین ہے، شہدائے کے خون سے وفا کرتے ہوئے ہمیں متحرک ہونا ہوگا۔