شہدائے محرم کا چہلم، 4 جنوری کو ڈی آئی خان میں اجتماع منعقد گا

02 جنوری 2013

mwm.pak002مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نو اور دس محرم الحرام کو ماتمی جلوسوں میں بم دھماکوں کے باعث شہید ہونے والے عزاداروں کے چہلم کی مناسبت سے 4 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امامیہ مسجد میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر علمائے کرام، معززین علاقہ اور عوام شرکت کریں گے۔ اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں اور ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شہدائے عزاداری کے خانوادگان کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نو اور دس محرم الحرام کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے یکے بعد دیگر ے دو واقعات میں بچوں سمیت 17 افراد شہید جبکہ ڈیڑھ زائد زخمی ہو گئے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree