فلسطینی عوام نے اسرائیل کی جارحیت کی جس جرات و ہمت کے ساتھ مزاحمت کی اور استقامت کا مظاہرہ کیا نہایت قابل قدر و فقیدالمثال ہے، شبیر حسین ساجدی

14 مئی 2024

وحدت نیوز(پشاور)صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ شبیر حسین ساجدی نے میڈیاء سیل  سے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 75   برسوں سے فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت ایک سیاہ و خونی تاریخ ہی ۔ لیکن حالیہ دنوں میں پاگل صیحونی ریاست نے  تمام  عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی اور  انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال رقم کردی ہے۔نہتے  شہریوں بالخصوص معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام،اسپتالوں اور اسکولوں جیسے مقامات پر بے تحاشہ بمباری اور اس جیسی دیگر مسلسل ظالمانہ کارروائیوں کا یہ تقاضہ ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم پر بین الاقوامی عدالت  کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جائے۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت نے صہیونیت، امریکہ اور بعض یورپی ممالک اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں  کو بے نقاب کردیا ہے۔ فلسطینی عوام نے اسرائیل کی اس جارحیت کی جس جرات و ہمت کے ساتھ  مزاحمت کی اوراس کے مقابلے میں جس غیر متزلزل  صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے وہ  نہایت قابل قدر ہے۔  جنرل سیکرٹری نے اسرائیل کے اس ظالمانہ رویے کی شدید  الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہئےکہ وہ اسرائیل کی ان وحشیانہ کارروائیوں پر قدغن لگاتے ہوئےمستقل جنگ بندی کو فوری نافذ کرائے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے  حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے نیزخودمختار فلسطینی ریاست  کی بحالی کو یقینی بنائے۔

انہوںنے مزید کہا کہ عالمی برادری تباہ شدہ  فلسطین  کی تعمیر نو اور ضروریات زندگی کی بحالی کے لیے بھر پور اقدامات کرے۔اس نازک موقع پر مختلف ممالک اور ساری دنیا کے انصاف پسند عوام کی ایک بڑی تعداد نے اسرائیلی  جارحیت کی مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے،نیزہمیشہ کی طرح ہمارے ملک کے عام لوگوں ، این جی اوز اورحق و صداقت کے علم بردار متعدد میڈیا اداروں نے بھی فلسطینی عوام کی بھرپور تائید و حمایت کی ہے۔

 جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان  سے مطالبہ کرتا ہوں  کہ وہ  فلسطین سے متعلق ملک کے دیرینہ  موقف پر قائم رہتے ہوئے اپنی بین الاقوامی سفارتی صلاحیتوں کے ذریعے فلسطینی ریاست کے قیام میں بھر پور کردار اداکرے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کے دیرینہ مسئلہ ہے۔ تحریک آزادی فلسطین سے خیانت کرنے والے کبھی بھی تحریک آزادی کشمیر کے ہمدرد نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دعا انبیا کرام علیہم السلام کا اسلحہ ہے۔ لہذا مومنین مشکل حالات میں اللہ تعالی کی نصرت کے لئے دعا کا سہارا لیتے ہیں۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو اپنی  دعاں میں ضرور یاد رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قابض حکام منظم طریقے سے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کر رہے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی جائیدادوں کی چوری ضبط کرنے کی مہم میں مصروف ہے۔ نام نہاد مسلم ریاستوں کے سربراہ اللہ اور رسول ص کے خوشنودی کے خاطر اسراییل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کردیں ۔ نہہیں تو عوامی غیض و غضب ان بے حس حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree