ہمارا المیہ قرآن سے دوری ھے سورہ حجرات میں وہ سارے دستورات موجود ھیں جو ھماری ترقی کے ضامن ہیں،علامہ جہانزیب جعفری

03 اپریل 2023

وحدت نیوز(ایبٹ آباد)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری کی زیر نگرانی جامع مسجد امام ھادی علیہ السلام ڈگی محلہ ایبٹ آباد میں حسب معمول اس سال بھی یکم رمضان المبارک سے سلسلہ وار درس قران جاری ہے۔

ہرروز افطار سے پہلے درس تفسیر قران سورہ حجرات بیان کی جارہی ہے، علامہ جہانزیب جعفری نے کہا کہ کسی بھی آئیڈل معاشرے کی بنیاد قرآن مجید ھے اگر اج بھی امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی حکمران اور ملت پاکستان سورہ حجرات کو اپنے لیئے مشعل راہ بنائیں تو ملک اورملت کی نہ فقط مشکلات رفع ھوسکتی ھیں بلکہ ترقی کا سفر بڑی تیزی سے طے کیا جاسکتا ہے، ہمارا المیہ قرآن سے دوری ھے سورہ حجرات میں وہ سارے دستورات موجود ھیں جو ھماری ترقی کے ضامن ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree