سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کو ایک سال گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری افسوسناک ہے، علامہ جہانزیب جعفری

04 مارچ 2023

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوچہ رسالدار پشاور دھماکے کا ایک سال پورا ہو گیا ہے لیکن آج تک قاتلوں کو نہیں پکڑا جا سکا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی پیش رفت کے بارے میں متاثرہ خاندانوں کو آگاہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے آئے روز نت نئے دعوؤں کے باوجود آج تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، کوچہ رسالدار کے بعض شہداء اور زخمیوں کو آج تک کسی بھی شکل میں کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا، جبکہ جس صوبے میں لوگ شہید اور زخمی ہوتے ہیں، صوبائی حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ شہداء اور زخمیوں کی معاوضے کے ذریعے معاونت کرے جو کہ انکے زخموں پر کسی حد تک مرہم رکھنے کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور غفلت برتنے والے غیر ذمہ دار افراد اور اداروں کا محاسبہ کرتے ہوئے انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ ہم ارباب اختیار کو یہ بات باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کوچہ رسالدار پشاور کے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا ہوتا تو دیگر واقعات بھی رونما نہ ہوتے، ہم شہدائے کوچہ سالدار پشاور اور پولیس لائنز مسجد پشاور کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے ورثاء کو باور کراتے ہیں کہ شہداء کے مقدس خون کو کھبی نہیں بھولیں گے اور مشکل و آزمائش کی اس گھڑی میں خانوادہ شہداء کے ساتھ کھڑے رہینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree