سید ثاقب اکبرنقوی مرحوم داعی وحدت امت تھے، شبیر حسین ساجدی

22 فروری 2023

وحدت نیوز(پشاور)  مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید ثاقب اکبرنقوی داعی وحدت امت رفیق دیرینہ ڈاکٹر شہید اپنے دوست سے ملاقات کے ابدی سفر پر روانہ ہو گئے. بہت ھی افسوس ھوا ایک متقی انقلابی شخصیت جنہوں نے دین اسلام کی خاطر اپنا تمام کیریئر داو پر لگا دیا الیکٹریکل انجینئر کی اعلی نوکری چھوڑ کر ملت تشیع کے کاموں کو ترجیح دی . سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنایزیشن  رہ چکے ہیں ۔ آپ کئی کتابوں کے مصنف مقالہ نویس تھے ۔ عزیز دوست شفیق استاد شیعہ پارٹیوں کی مجبوری بن چکی تھی ۔ آپ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری بھی تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم بین الاقوامی سطح پر حزب اللہ سمیت تمام اسلامی تحریکوں کے دیرینہ دوست تھے۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے ساتھ مل کر دن رات ملت تشیع کی بہتری کے لئے کام کیا۔ اللہ پاک بحق محمد و آل محمد علیہ السلام ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree