وحدت اور انصاف کا دور شروع ہوا ہے، انشاللہ گلگت بلتستان کی تہتر سالہ محرومیوں کے خاتمے کا آغازہوگا، وزیر کلیم

27 نومبر 2020

وحدت نیوز(کھرمنگ) وحدت اور انصاف کا دور شروع ہوا ہے انشاللہ گلگت بلتستان کی تہتر سالہ محرومیوں کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار کیا مجلس وحدت مسلمین کے سکریٹری نشر و اشاعت وزیر غلام محمد کلیم نے اپنے اخباری بیان میں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے کھرمنگ حلقہ گیارہ سے پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ نمائندے منتخب اسپیکر اسمبلی سید امجد علی زیدی کو مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ سید اسد شاہ زیدی ڈپٹی اسپیکر بن کر اسمبلی اجلاس کی صدارت کرتے رہے اب انکے سیاسی جانشین سید امجد زیدی اسپیکر کے عہدے پر منتخب ہوکر گلگت بلتستان اسمبلی کو چلائیں گے۔ اسمبلی کا اہم ترین منصب ملنا پورے حلقے کے عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کی سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے دور رس نتائج نکلیں گے جسکا آغاز ہوچکا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین  کی بابصیرت قیادت نے تنظیم کیساتھ خالص نظریاتی وابستگی ، مسلسل تحرک اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ضلعی سکریٹری جنرل شیخ اکبر رجائی کو نامزد کیا جس کی قدر دانی پورے علاقے کی عوام کرتی ہے، اسطرح شیخ اکبر رجائی اور سید امجد زیدی کا بیک وقت ارکان اسمبلی بننا تاریخی موقع ہے جس سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوا چاہتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree