جن ممالک نے کوروناکو سنجیدہ نہیں لیا آج وہاں کے عوام کو ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،علامہ جہانزیب جعفری

30 مارچ 2020

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواکے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری نے کہا ہے کہ محفوظ پاکستان اور صحت مند عوام ہم سب کی ترجیح ہے۔ کرونا وائرس کو شکست دے کر اپنی ترجیحات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طبی ہدایات پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔جب تک ملکی حالات معمول پر نہیں آجاتے تب تک مذہبی ،سیاسی ودیگر اجتماعات اور آزادانہ میل جول سے اجتناب ضروری ہے۔ مذہبی روایات و اقدار بلاشبہ ہماری شناخت ہی نہیں ہمارے ایمان کا بھی حصہ ہے۔تاہم زندگی کی حفاظت کو اسلام پوری انسانیت کی حفاظت قرار دیتا ہے۔ ہمیں خود کو اس وائرس سے دور رکھ کر انسانیت کی حفاظت کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے علاج کے سلسلے میں غیر ذمہ داری کا قطعاََ مظاہرہ نہ کریں۔کیونکہ یہ مرض صرف مریض کے لیے خطرہ نہیں بلکہ اس سے منسلک ہر فرد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔عام افراد خود کو گھروں تک محدود رکھ کر میل جول کو ترک کریں تاکہ وبا کے پھیلنے کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔جن ممالک نے اس مرض کو سنجیدہ نہیں لیا آج وہاں کے عوام کو ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہ مجلس وحدت مسلمین کے رضاکاروں نے مختلف علاقوں میں آگہی مہم کاآغاز کر رکھا ہے۔اس وقت پوری قوم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پورے جذبے کے ساتھ اس وبا کو شکست دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree