شہدائے ڈی آئی خان کی رسم قل ادا،ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک

11 اگست 2018

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے باقر حسین اور حفاظت حسین کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا اور رسم قل ادا کر دی گئی ہے۔ شہید باقر حسین کیلئے قل خوانی پروآ میں ادا کی گئی جبکہ شہید حفاظت حسین کے قل گاوں فتح میں پڑھے گئے۔ شہید باقر حسین کی رسم قل میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما مولانا ضیغم عباس، علامہ ظہیر عباس کربلائی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے شرکت کی۔ اس موقع پہ مولانا ضیغم عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سینے نام حسین (ع) کیلئے گولی کھانے کو ہمہ وقت حاضر ہیں، ہمیں ان بزدلانہ حملوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، ہم کربلا والوں کا راستہ کبھی نہیں چھوڑ سکتے۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ان شہداء کے خون کی تاثیر سے ملک میں امن آئے گا، چھپ چھپ کے ہم پہ حملے کرنے والے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ شہید باقر حسین کے فرزند کی دستار بندی علامہ ضیغم عباس نے کی۔ دستار بندی کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ شہداء کی قل خوانی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس ڈیرہ میں جاری شیعہ نسل کشی پہ شدید تشویش کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree