پاراچنار، الیکشن مہم میں بھائی چارگی کے فروغ کیلئےایم ڈبلیوایم کے امیدوار کی دیگر امیدواروں سے ملاقاتیں

10 جولائی 2018

وحدت نیوز (پاراچنار)  مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے سیکریٹری جنرل اور نامزد کردہ امیدواربرائے قومی اسمبلی این اے46 شبیر حسین ساجدی نے تمام امیدواروں کے درمیان الیکشن کمپین کے دوران پرامن ماحول اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام کرنے کیلئے انہوںنےاین اے 46 کیلئے آزاد امیدوار علی بیگم کے آفس کا دورہ کیا اور ان سے تفصیلی ملاقات رہی اسی طرح دوسرے امیدواروں کے دفتروں کا دورہ بھی کیا جائے گا تاکہ ایک لائحہ عمل تیار ہوسکیں جس میں سازشی عناصر کی روک تھام ہوسکیں اور قوم آپس میں دست وگریباں ہونے سے بچا جائے انشاءاللہ ہمیں امید ہے کہ کوئی بھی اس پرخلوص عمل میں ہمیں ناامید نہیں کرے گا اور ہم دشمن کے بنائے ہوئے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انشاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree