قبلہ اول اور مظلوم فلسطینی عوام گذشتہ سترسالوں سےصیہونی مظالم اور عرب حکمرانوں کی منافقت کاشکار ہیں، علامہ اقبال بہشتی

21 دسمبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام صاحبزادہ ابولخیرمحمد زبیر کی زیر صدارت منعقدہ   آزادی قدس قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ خبیر پختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں آگاہی کی ضرورت ہے، ہمیں جاننا چاہیے کہ وہ کون سے ممالک ہیں، جوبیت المقدس کیلئے فقط سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں، درحقیقت ان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ قبلہ اول اور فلسطینی مظلوم عوام گذشتہ ستر سالوں سےصیہونی مظالم اور  عربوں  کی منافقت کا سامنا کررہے ہیں ۔ ہم مظلوم کی حمایت تو کرتے ہیں لیکن ظالم کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔ جب برطانیہ نے مسلمانوں کے سینے میں یہ خنجر گھونپا تو اس میں کچھ مسلمان بھی اس کے ساتھ تھے،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ علی شیر انصاری، علامہ محمد حسین شیرازی بھی موجود تھے جبکہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زہیر ، علامہ عارف واحدی حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر محمد ابراہیم ، میاں محمد اسلم ، سید ثاقب اکبر،پیر عبدالرحیم نقش بندی، قاضی نیاز حسین نقوی، علامہ ابتسام الہی ظہیر، مولانا سعید یوسف ،رضیت باللہ، راجا اصغر، نذیر جنجوعہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree