ڈی آئی خان، ناصر شیرازی سمیت لاپتہ شیعہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی کیمپ، سیاسی رہنماوں کی آمد

03 نومبر 2017

وحدت نیوز (ڈی آئی خان) چیف جسٹس آف پاکستان سید ناصر شیرازی کے جبری اغواء پر فوری سوموٹو ایکشن لیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا غضنفر نقوی، سید اسد علی زیدی، سید تہور عباس شاہ نے کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسنگ پرسن اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کے جبری اغواء کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے کوٹلی امام حسینؑ لگے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ صدر پی پی پی سید سجاد شیرازی و اخونزادہ سخی مرجان بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی راہنماوں نے سنگ پرسن بالخصوص ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کے جبری اغواء کو شرمناک عمل قرار دیتے ہو ئے شدید مذمت کی۔ انہوں نے سید  ناصر عباس کی جبری گمشدگی میں پنجاب حکومت بالخصوص نااہل وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے زیر اثر اداروں کوملوث قراد دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرکے مجرموں کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ  نااہل وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی ملت جعفریہ سے دشمنی اور عناد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، رانا ثنااللہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں حکومت بالخصوص چیف جسٹس آف پاکستان کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔ پنجاب کے موجودہ حکمرانوں کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ قانون وانصاف اور انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑائیں ہیں جس کی زندہ مثال سانحہ ماڈل ٹاون لاہور کے بے گناہ 16 افراد کا پولیس کے ہاتھوں قتل عام ساری دنیا کے سامنے ہے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سید ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ کا اغوا نواز لیگ کی پنجاب حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے۔  مقررین نے کہا سید ناصر عباس شیرازی، جرآت و بہادری اور جہد مسلسل کا نام ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے بہادر کارکن حسینیت کے جذبے سے سرشار ہیں، انہیں گھٹیا حرکتوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس، ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کی اغوا نما گرفتاری کا فوری نوٹس لیں۔ سید ناصر عباس شیرازی کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ کارکن قائد وحدت کے حکم کے منتظر ہیں، مرکز سے موصولہ رہنمائی کے مطابق بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حق و صداقت کی راہ میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا اہل حق کا شیوہ ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جیل کی سلاخیں حق والوں کو جھکانے میں ناکام رہی ہیں اب بھی شکست و رسوائی ان کا مقدر ہوگی۔ مجلس وحدت مسلمین نے وطن عزیز میں امن، اخوت، اتحادبین المسلمین اور حب الوطنی کے فروغ کے لئے جو جدوجہد کی ہے، دوست و دشمن اس کے معترف ہیں۔ ایک عرصہ سے ملت جعفریہ انتقامی کاروائیوں کے نشانے پر ہے، یہ واضح امتیازی سلوک ہی ہے کہ ہزاروں زائرین اس وقت بھی تفتان، کوئٹہ اور سندہ، بلوچستان بارڈر پر پریشان بیٹھے ہیں۔ حکومت زائرین کو تحفظ دینے کی بجائے ان کے لئے مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی فیصل کریم خان کنڈی نے احتجاجی کیمپ میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی بھی کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree