ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد امریکی سفیر کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا

26 اگست 2017

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر امریکہ کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور سوئلین حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف ملک بھر میں ،،یوم مردہ بادامریکہ،، منایا  گیا،چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں،نماز جمعہ کے اجتماعات میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اس دھمکی کو پاکستانی عوام کی توہین قرار دیا گیا،پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  مظاہرے ،میں بڑی تعداد نے شرکت کی شرکا امریکہ مردہ باد اور امریکہ کا جو یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے کہ نعرے لگاتے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے رہے،،احتجاجی مظاہرے سے صوبائی سیکرٹری عزاداری ارشد حیدری اور ضلعی سیکرٹری جنرل سلامت علی جعفری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نےپاکستان غیور عوام کی توہین کی ہے،اس کا ازالہ یہ ہے کہ امریکن سفیر اور اس کے عملے کو ملک بدر کیا جائے،امریکہ ویت نام ،لبنان اور عراق میں اپنے حشر کو یاد رکھیں۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ارشد علی حیدری نے کہا کہ امریکہ سن لیں ہم نے ،عراق،ایران،افغانستان،لبنان نے تمھیں شکست دی اور تمھارا غرور خاک میں ملادیا ،اب اگر پاکستان کی طرف کسی بھی جارحیت کی کو شش کی تو ہم پاکستان کی سرزمین امریکیوں کے لئے قبرستان بنا دینگے،پاکستان کے بزدل حکمران امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر قومی غیرت و حمیت کا دفاع کریں،قوم کا بچہ بچہ مادر وطن کی دفاع کے  ے سربکف تیار ہیں،ہم امریکہ اور انڈیا کے اس سازش سے بخوبی آگاہ ہیں،پاکستان میں معاشی ترقی کو دیکھ کر انڈیا اور امریکہ پاگل پنی کا شکار ہے،امریکہ اور انڈیا شام اور عراق سے داعش کو لے کر افغانستان منتقل کر رہا ہے،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ان ناسوروں کے مقابلے کے لئے تیار رہیں ۔اس موقع پر پاراچنار، کوہاٹ(جمران) ڈی آئی خان، ہری پور سمیت صوبے کے دیگراضلاع میں یوم مردہ باد امریکہ ریلیاں نکالی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree