وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اورکزئی ایجنسی کا تیسرا باقاعدہ اجلاس آج ایجنسی ہیڈکوارٹر کلایہ میں منعقد ہوا، اس سے قبل 19 اور 26 مئی کو بھی ضلعی اجلاس منعقد ہوئے تھے۔ اجلاس میں علاقہ عوام کے علاوہ نگران ایلڈر وحدت کونسل کے اراکین سید ہاشم جان، سید عینین گل، سید شعیب حسین، عابد علی، حاجی سردار علی، صدر نعیم سید میاں، سینئر نائب صدر مولانا خضر احمد، نائب صدور سیدنور جمال، سید لعل صالح جان، جنان علی اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تنظیم سازی کیلئے نقاب علی اور زعفران علی، شعبہ تعلیم کیلئے رکاب علی اور رحیم علی شعبہ سیاست کیلئے ملک آیت اللہ خان اور ملک ریاست علی، تربیت کیلئے مولانا عمل حسن، شعبہ تحفظ عزاداری کیلئے حاجی عزیز خان ملک اور حاجی غفار علی خیرالعمل فاونڈیشن کیلئے ضامن علی صوبیدار اور ولی خان، مالیات کیلئے سراج علی میجر، روابط کیلئے بابو استاد اور نعیم علی، شعبہ جوان کیلئے رفیق علی، آفس مسئول گلشن علی، میڈیا کیلئے رحیم علی اور شماریات کیلئے جمشید علی کا تقرر کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی کے مطابق یہ تمام افراد اورکزئی کے نامی گرامی، معروف، سابقہ تنظیمی تجربہ رکھنے والے افراد ہیں، جو ہمیشہ قومی، مذہبی و تنظیمی امور میں پیش پیش رہے ہیں۔