ایم ڈبلیوایم ایبٹ آباد کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

13 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا، یاد رہے کہ چند افراد کے غیر فعال ہونے کے باعث گزشتہ دنوں ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثرعلی کاظمی نے ضلعی کابینہ کو تحلیل کر دیا تھا۔ بعد ازاں ضلعی سیکرٹری جنرل نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور کابینہ کو اسرنو تشکیل دیا، تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی مرکزی امام بارگاہ میں مجلس وحدت المسلمین کا اجلاس طلب ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے خصوصی شرکت کی ان کے علاوہ حجۃ السلام و المسلمین آغا جہانزیب حسین جعفری، معروف مذہبی شخصیات سید ممتاز حسین شاہ، سید مطلوب حسین شاہ، سید امتیاز حسین شاہ، سید ریاض حسین شاہ، سید بشیر حسین شاہ، نسیم بنگش اور ڈاکٹر اظہار حسین صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا۔ اس کے بعد ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثرعلی کاظمی نے مجلس وحدت المسلمین کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ ملت تشیع کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا اور تمام ملت پر ایک جمود سا طاری ہو گیا تھا۔ اس وقت ملت کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔ تو اس وقت اللہ کی خصوصی نعمت کی صورت میں اس ملت کو مجلس وحد ت المسلمین نے سہارا دیا۔ اس کے بعد معروف مذہبی شخصیت سید ممتاز حسین شاہ صاحب نے مجلس وحدت کے قائدین سے اپنے پرانے تعلق کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہی وہ شخصیات ہیں جو ملت کو صحیح راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

 

حجتہ السلام و المسلمین آغا جہانزیب حسین جعفری نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت کے نمایاں کارناموں کا ذکر کر تے ہوئے کہاکہ اس وقت حقیقت میں اگر کوئی تنظیم صحیح معنوں میں مشن امام زمان علیہ سلام پر گامزن ہے تو وہ صرف اور صرف مجلس وحدت المسلمین ہے۔ ان کے بعد صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے اپنے آخری خطاب میں بیان کیا کہ ہم رضائے پروردیگار کے لئے دامے درمے، قدمے سخنے آپ کے ساتھ ہیں اور جہاں ہماری ضرورت پڑے گی۔ وہاں ہم آپ کا ساتھ دے گئے۔ اس کے بعد حجتہ السلام والمسلمین آغا جہانزیب حسین جعفری نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ اور آخر میں صوبائی سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین الحسینی نے اختتامی دعا فرمائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree