ڈاکٹر شمیم رضا سمیت دیگر شیعہ افراد کے قتل میں ملوث دہشتگردو کو گرفتار کیا جائے۔ علامہ علی انور

02 دسمبر 2014

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ علی انور جعفری نے  کہاکہ کورنگی میں پر شمیم رضا کلینک پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر شمیم رضا ولد مسلم رضا کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں لانڈی کورنگی میں گزشتہ تین ماہ میں اب تک 4شیعہ ڈاکٹرز سمیت تاجر اور نوجوانوں کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا مگر لانڈی کورنگی میں شیعہ افراد کے قتل میں ملوث کسی دہشتگرد کوگرفتار نہیں کیا گیاعلامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کراچی کا امن قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں انہوں نہ کہا ایک دن قبل کورنگی ڈیڑھ میں ہی شیعہ تاجر کا نشانہ بنایا جب کہ اس قبل 3 شیعہ ڈاکٹرز کو قتل کیا گیا قانون نافذکرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں وہ ملت جعفریہ کی قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرے ورنہ ہم احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں شیعہ عمائدین کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو سندھ بھر میں گو پی پی پی گو مہم چلائیں گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree