شکار پور کے زخمیوں کو فوری طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر کراچی منتقل کیا جائے، علامہ مختار امامی

30 جنوری 2015

وحدت نیوز (کراچی ) شکار پور مر کزی جامعہ مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلیٰ لکھی در میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ،واقع میں 50سے زائدشہید اور سینکڑوں بے گناہ نمازی زخمی ہوئے ، ہشتگردی کے اندھوناک واقعے میں نمازیوں کوبربریت کا نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،واقع سندھ حکومت کی ناکامی ہے،زخمیوں کو فوری بذریعہ ہیلی کاپٹرکراچی منتقل کیا جائے، وزیر اعلی ٰ سندھ فوری مستعفیٰ ہو جائے،سندھ بھر میں جامع مساجد کو فل پروف سکیور ٹی دی جائے ،شکار پور لکھی در امام بارگاہ میں بے گناہ نمازیوں کی شہادت ،دہشتگردی کے خلاف 3روزہ یوم سوگ اور ہفتہ کو سندھ بھر میں پر امن ہر تال کا اعلان کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے شکار پور جامع مسجدوامام بارگاہ لکھی در میں خود کش دھماکے میں بے گناہ نمازیوں کی شہادت دہشتگردی کے خلاف کراچی نمائش چورنگی احتجاجی مظاہرے خطاب میں کیا ،احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماء بشمول علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور ، مولانا احسان دانش ،مولانا عقیل موسیٰ ، علی حسین نقوی ،اصغر عباس زیدی ،حیدر زیدی،ڈاکٹر مدثر حسین،انجینئر رضا نقوی ،حیدر زیدی ،ناصر حسینی ،آصف صفوی سمیت دیگر شیعہ و سنی رہنماؤں اور سیکٹروں افراد نے شرکت کی اور شکار پور جامع مسجد میں ہونے والی دہشتگردی اور حکومتی نا اہلی کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔

 

رہنماؤں کا کہنا تھا کے سندھ بھر کالعدم دہشتگردوں کا راج قائم ہے جس کی سر پرستی صوبائی حکومت کررہی ہے ،کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل سکیورٹی دی جارہی ہے کراچی اورسمیت سندھ بھر میں روزانہ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے مگر حکومت کی جانب سے تاحال کسی دہشتگرد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،شکار پور جامع مسجد کے باہر سکیور ٹی کے کوئی انتظامات نہ ہونا سندھ حکومت اور ریاستی اداروں کی نا اہلی کا منہ پولتا ثبوت ہے،واقع کے بعد اسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں کی طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی تھے، ناقص انتظامات سے10سے زائد نمازیوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوئے ،پیپلز پارٹی کی حکومت کی کھلی نا اہلی پر چیف جسٹس پاکستان اور و فاقی حکومت صوبہ سندھ کو آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فوج کے حوالے کریں اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree