تحریک انصاف چہلم امام حسین ع کے احترام میں کراچی احتجاج کی تاریخ میں تبدیلی کرے، حسن ہاشمی

08 دسمبر 2014

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت 12دسمبر کو کراچی میں ہونے والےاحتجاج کی تاریخ پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ تاریخ میں تبدیلی کرے، پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اعلان کردہ تاریخ شب چہلم شہدائے کربلا ہے، لہذاتحریک انصاف اگر تاریخ میں توسیع اور تبدیلی کرتی ہے تو مجلس وحدت مسلمین بھی تحریک انصاف کے ساتھ نئی تاریخ کے اعلان پر مکمل تعاون پر آمادگی پر سوچ بچار کر سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ 12دسمبر سے عزاداروں کی بڑی تعدادبشمول خواتین ، بزرگ اور بچوں کے شہر کے مختلف علاقوں میں منعقدہ عزاداری کے اجتماعات میں شرکت کے لئے نکلیں گے، جگہ جگہ احتجاج اور روڈ بلاک ہونے کے سبب انہیں مجالس وجلوس میں پہنچنے میں سنگین دشواریوں کا سامنا کر نا پڑےگا، لہذا انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے یوم احتجاج کی تاریخ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree