وحدت نیوز ( کراچی) عوام کے مسائل حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ، سیاسی جماعتیں وسائل اور وزارتوں کی بندر بانٹ میں دست وگریباں ہیں ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کو چین سکون بھی چھین لیا ہے، آئے روز ٹیکسوں میں اضافہ حکمرانوں کی عیاشیوں کا سبب بن رہا ہے، آئین پاکستان کی رو کے مطابق عوام کو حقوق فراہم نہ کرنا حکمرانوں کی خیانت ہے،بجلی کے نرخوں میں اضافہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ظلم ہے، عوام استحصالی نظام سے بغاوت کر رہے ہیں ، ان خیالات مجلس وحدت مسلمین کراچی کے پولٹیکل سیکر ٹری علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس انچولی ممیں ڈسٹرکٹ پولٹیکل کونسل کے اراکین سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حسن ہاشمی ،میثم عابدی ،رضا حیدر بھی موجود تھے۔
علی حسین نقوی کا کہناتھا کہ وفاق اور سندھ میں حکمران جماعتوں نے عوامی حقوق کے استحصال کے سوا کوئی کام انجام نہیں دیا، بے مقصد اور بے مصرف پروجیکٹس شروع کرکے عوام کو بے وقوف بنایا جا تا رہا، جو قوم ایک وقت کی روٹی ، تن پردو گز کپڑے اور سر چھپانے کے لئے چھت سے محروم ہو اسے بسیں، ٹرینیں اور سڑکیں پیٹ بھرنے کے لئے کافی نہیں ، سیلاب کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے گھر ہو رہے ہیں ، لاکھوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آچکی ہے، اگر حکمران اتنے کی عوام کے خیر خواہ ہوتے تو اس سیلابی پانی سے استفادے کیلئے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں ڈیم بناتے، لیکن ان کرپٹ مائنڈ سیٹ کے حامل سیاست دانوں کو عوامی مفادات سے زیادہ اپنے بزنس انٹرسٹ زیادہ عزیز ہیں ، بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، بارہ بارہ چودہ چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باوجود ہزاروں روپئے کے بل غریب آدمی کو مذید بوجھ تلے دبانے کے لئے بھیجے جا رہے ہیں ، طرح طرح کے ٹیکس لگا کر عوام کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، ہم عوام پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ بلاجواز اضافہ شدہ بل جمع نہ کروائے جائیں ، حکمران اگر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے تو کم از کم ان میں اضافے کا باعث بھی نہ بنیں، سیوریج کا نظام ابتری کا شکار ہے،گلیاں ، چوراہے، اور بازار گٹر کے پانی میں ڈوبے پڑے ہیں ، منتخب نمائندوں کو نظر نہیں آتا ، شہری آبادی میں ترقیاتی کاموں میں تعصب برتا جا رہا ہے، حکام رشوت خوری میں مصروف ہیں ، انہوں نے مذید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کو درپیش معاشی و سماجی مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔