ایم ڈبلیوایم کی دعوت پرکراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ حکام کا ملیرکےمتاثرہ علاقوں کادورہ

30 ستمبر 2014

وحدت نیوز(کراچی) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف انجینئر امداد حسین مگسی نے مجلس وحدت مسلمین کی دعو ت پر جعفرطیار سوسائٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ چیف انجینئر اختر باجوہ، ایکس سی این ملیر اشرف صدیقی اور دیگر مطالقہ حکام بھی موجود تھے، واٹر بورڈکے حکام نے ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی سے  وحدت ہاوس میں ملاقات کی اور بعد ازاں جعفر طیار سوسائٹی میں مکینوں کو درپیش نکاسی آب کے مسائل اور سیوریج کے گندے پانی کے ڈھیر کا جائزہ لیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ بار بار توجہ مبذول کروانے کے باوجود سرکاری حکام جعفر طیار کے عوام کو درپیش صفائی ستھرائی کے مسائل حل کرنے میں یکسر تعاون نہیں کر رہے ، مسلسل متعصبانہ رویہ اہلیان جعفر طیا ر کے اندر غم و غصے کے جذبات کو پروان چڑھنے کا سبب بن رہا ہے، اہل محلہ سیوریج کے پانی کی ناقص نکاسی کے باعث ذہنی اذیت اور اضطراب میں مبتلا ہوچکے ہیں ، کئی مرتبہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی ستھرائی کے کام انجام دلوائے لیکن اس کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں ، انہوں نے واٹر بورڈ کے حکام سے مذید کہا کہ آپ کا ڈپارٹمنٹ پوری سوسائٹی کاایک گرینڈ سروے کرے اور جہاں جہاں لائن کی تبدیلی کا عمل ضروری ہے اسے جلد مکمل کیا جائے، واٹر بورڈ کے چیف انجینئر امداد مگسی نے مطالقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کے سیوریج کے پانی کی مکمل نکاسی تک آپریشن جاری رکھا جائے، واٹر بورڈ حکام نے شمائل ہومز میں سیوریج کے گندے پانی سے متاثرہ مکینوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی بھی کروائی ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماحسن عباس، اسد علی ، مختار امام ، نقی زیدی ، عارف رضااور دیگر بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree