جلوس یوم علی ؑ پر قائم مقدمہ، ایم ڈبلیوایم شکارپور کے رہنماؤں سمیت تمام40 عزادار اے ٹی سی عدالت سے باعزت رہا

27 نومبر 2020

وحدت نیوز(شکاپور)یوم شہادت امام علی ؑ کے موقع پر جلوس عزا برآمد کرنے پر شکارپور پولیس کی جانب سے ایم ڈبلیوایم ضلع شکار پور کے سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار اور دیگر 40 عزاداروں پر درج جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ختم کرکے انسدادی دہشت گردی عدالت نے تمام عزاداروں کو باعزت بری کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ رمضان میں 21تاریخ کو شکارپور میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر شکارپور پولیس کی جانب سے قائم مقدمہ اور ایف آئی آرمیں نامزد ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار ،فدا عباس لاڑک سمیت تمام 40عزاداروں آج عدالت نے باعزت بری کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ شکارپورپولیس نے متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے جلوس یوم علی ؑ نکالنے پر 40 سے زائد عزاداران کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ بنایا تھا، جس پر آج انسداد دہشت گردی عدالت نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے تمام نامزد عزاداران کوباعزت بری کرنے اور کیس خارج کرنے کا فیصلہ دے دیا۔

اے ٹی سی عدالت کے باہر وکلاءکے ہمراہ گفتگو کرتےہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں اور دیگر عزاداروں نے عدالتی فیصلے کو حق وسچ کی فتح قرار دیا اور کہاکہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے ، ہم کسی صورت عزاداری سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree