پی پی پی کے وفد کی ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات ، NA-249 کے ضمنی انتخاب میں حمایت کی اپیل

09 اپریل 2021

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کی قیادت میں پی پی پی کےوفد کی مجلس وحدت مسلمین کے دفتر آمد۔ وفد میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری اور این اے 249 سے پی پی پی کے امیدوار قادر خان مندوخیل بھی شامل تھے۔ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کےسیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور علی انور جعفری سمیت دیگر رہنماؤں نے پی پی پی وفد کا استقبال کیا ۔این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ایم ڈبلیو ایم کےنامزد امیدوار علامہ مبشر حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پی پی پی کے وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار قادر خان مندوخیل کی حمایت کرنے کی درخواست کردی ہے ۔ ملاقات کےبعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور نامزد امیدوار علامہ مبشرحسن نے کہاکہ ماضی میں ایم ڈبلیوایم نے اس حلقے سے پی ٹی آئی کی حمایت کی تھی ۔این اے 249  میںگزشتہ ڈھائی سالوں میں بنیادی کام نہیں ہوئے۔این اے 249 حلقے کے عوام کے انصاف کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔حلقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔حلقے میں سڑکوں، سوریج اور تعلیمی حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی متعلقہ حکومت پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔این اے 249 حلقے پی ٹی آئی کے امیدوار جیتنے کے بعد نظر نہیں آئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی گزارشات کو پولیٹیکل کونسل میں رکھیں گے۔این اے 249 میں کسی بھی جماعت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا اعلان صوبائی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کو حلقے این اے 249 میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔این اے 249حلقے میں امیدوار کا فنڈ ترقیاتی کاموں میں لگتا نظر نہیں آیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے حلقے میں کافی ترقیاتی کام کروائے گئے۔الحمد اللہ این اے 249 میں 100 سے زائد کانر میٹنگ کر چکے ہیں ۔

وقار مہدی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔پی پی پی کورٹ آف کنڈکٹ کے تحت حلقے میں انتخابی تحریک چلا رہے ہیں ۔فیصل واڈا کڑوڑوں روپے کے فنڈ کہا لے گئے ۔این اے 249 فیصل واڈا کا احتساب کیاجائے ۔پی ڈی ایم الیکشن الائنس نہیں ہم اس حلقے سے انتخابات لڑیں گے۔حلقے میں پی پی پی کے امیدوار کی پوزیشن اچھی ہے ۔

پی پی پی کے نامزد امیدوار قادر خان مندوخیل نے کہاکہ  2018 کے الیکشن کے بعد سےفیصل واڈا غائب ہیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حلقےمیں 2 ارب کےترقیاتی کام جاری ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree