پیٹرولیم مصنوعات کی آسمان چھوتی ہوئی قیمتیں اور ڈالرکےمقابل روپےکی گرتی حیثیت ملکی معیشت کیلئے زہر ہلاہل ہے، علی حسین نقوی

15 ستمبر 2021

وحدت نیوز(کراچی)پیٹرولیم مصنوعات کی آسمان چھوتی ہوئی قیمتیں، سیمنٹ کی قیمت میں 30 روپے فی بیگ اضافہ، اسٹیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ اور ڈالر کی روپے کے مقابل بے تحاشا اضافہ ملکی معیشت کے لئے زہر ہلاہل ہے۔ حکومت کو اس جانب فوری سنجیدہ توجہ کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ اب تک تعمیراتی صنعت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زرمبادلہ نے ملکی معیشت کو سہارا دیا ہوا تھا لیکن قیمتوں میں حالیہ اضافہ تعمیراتی صنعت کی کمر توڑ دے گا جسکا براہ راست نقصان ملکی معیشت کو ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بروقت سنجیدہ اقدامات نہ لیئے گئے تو پھر بیرونی قرض کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوگا۔فوری طور پر امپورٹڈ Luxury آئٹم جیسے Cosmetics، گاڑیاں، بیوریجز آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی عائد کی جائے اور دوسری سمت پاکستانی مصنوعات بالخصوص کاٹن، Sea food ,Live stock, آئی ٹی انڈسٹری اور main Power ایکسپورٹ کی طرف توجہ بڑھائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree