پی ایس 70 بدین سے مجلس وحدت مسلمین ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، علی حسین نقوی

05 اپریل 2021

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین پی ایس 70 بدین کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی، سیاسی میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑیں گے ،موروثی سیاسی جماعتوں نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیوایم ضلع ماتلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں میر طارق تالپر ، اسد لغاری ودیگر رہنما شامل تھے ۔

اس موقع پر علی حسین نقوی نے مزید کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار انتخابی میدان میں بھرپور قوت کے ساتھ اتریں گے اور عوام کے حقوق کی درست ترجمانی کرتے ہوئے اپنا کردارادا کریں گے ، انہوں نے کہاکہ ستر برس سے زائد کا عرصہ گذر جانے کےباوجود سندھ کے عوام صاف پانی، صحت ، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree