جماعت اسلامی کا عظیم الشان ”الاقصیٰ ملین مارچ“ علامہ باقرعباس زیدی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم وفد کی خصوصی شرکت

07 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(کراچی)غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کو ایک سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے شاہراہ فیصل کراچی پر الاقصیٰ ملین مارچ کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد میں صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ ملک غلام عباس و دیگر شامل تھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عصبیت و لسانیت، مسلکی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر اختلاف اور تقسیم پیدا کرنے کے ایجنڈے پر کام کیا جارہا ہے اسے ناکام بنایا جائے، اتفاق کے نکات اختلاف سے زیادہ ہیں، سعودی عرب اور ایران پر خصوصی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ تقسیم پیدا نہ ہونے دیں۔

حماس ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ ایک سال سے زائد اہل غزہ و فلسطین جنگ کا شکار ہیں، 45 ہزار سے زاہد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے، 10 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتا ہیں اور ہزاروں فلسطینی شدید زخمی ہیں، حماس کے مجاہدین طوفان الاقصیٰ کے نظریے کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

 مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے لیکن اسرائیل کے آگےجھکے نہیں۔ شہید اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللہ ایک ہی راستے کے راہی تھے اور اسی راہ پر جام شہادت نوش کیا۔ انشاءاللہ اسرائیل کا وجود جلد صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے اور فتح و نصرت مجاہدین اسلام کا مقدر قرار پائے گی۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثارکھوڑو نے کہا کہ ہم غزہ و لبنان میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی جنگ سے بچانے کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

مارچ میں جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری ممتاز حسین سہتو، مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، پیپلز پارٹی کے صوبائی سکریٹری وقار مہدی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ صابر ابومریم، تاجر رہنما عتیق میر، محمود حامد اور محمد اسلم اور جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے بھی شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree