ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآباد کےتحت قدم گاہ مولا علیؑ سے کوہ نورچوک تک یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد

14 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادفلس طین کی مظلوم عوام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین بیت المقدس , مسجد اقصیٰ کی آزاد ی تک فلسطین کی عوام اور حم ا س کے ساتھ کھڑی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت کی روشنی میں مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد نے ضلعی صدر سید وقار حسین زیدی کی سربراہی میں بروز جمعہ بعد نماز جمعہ قدم گاھ مولا علی علیہ السلام سے فلسطین عوام کی حمایت اور امت مسلمہ کی وحدت کے لیے ریلی نکالی جو کے کوہ نور چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔

جس میں تمام مسلمان برداران , تمام سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں, علماء کرام نے شرکت کی  جب کے تنظیمی رہنماء اصغریہ علم و عمل کے سید پسند علی شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ عمران جعفری، ایڈوکیٹ رحمان رضا نے ریلی سے خطاب کیا۔ اس ریلی میں خصوصی شرکت کے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حیدر عباس زیدی نے شرکت جب کے مختلف تنظیمی رہنماؤں میں آفتاب جعفری، ساجد علی انصاری، آصف علی بھٹو، علامہ ساجد علی ساجدی ،محمد جمن سولنگی، سجاد حیدر، سید وسیم نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree