آج دنیامیں ظلم کے نظام کا مقابلہ مہدوی نظریہ کررہا ہے،ایم ڈبلیوایم دعا کمیٹی

10 مارچ 2023

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور سولجر بازاریونٹ اہم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل اور امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت پر سالانہ دعائے کمیل محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں تلاوت دعائے توسل کی سعادت آغا ثقلین عباس زکزکی نے اور دعائے کمیل کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے حاصل کی جبکہ مولانا مختار احمد ، جاوید نقوی ، نوشاد علی،بو تراب اسکائوٹ کے برادرمحمد ضامن ناصر حسینی، علی عباس، عامر کاظمی، آغا سجاد، اقبال کاظمی،الخدام اسکائوٹس کے برادر عباس ،انجمن دربتولؑ کے برادر عظیم جاوا اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منقبت امام زمانہ علیہ السلام مرتضی نگری، حسنین عباس نے پیش کیا۔دعا کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے کی ۔

اس موقع پر مولانا نعیم الحسن، برادر ناصر حسینی ،برادر مرتضٰی نگری اور آغا ثقلین عباس زکزکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شب امام زمانہؑ کے ظہور کے لئے دعا کرنے کی شب ہے۔امام ؑ ہمارے منتظر ہیں کہ ہم کب تیار ہوتے ہیں ۔امام زمانہ ؑ مظلومین جہاں کےلئے امید کی کرن ہیں ۔آج دنیامیں ظلم کے نظام کا مقابلہ مہدوی نظریہ کررہا ہے ۔امام زمانہؑ کے ماننے والے اس نظام کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں ۔رہبر معظم جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای ،آیت اللہ سیستانی اور دیگر مراجعین عظام کی سربراہی میں یہ نظام آگے بڑھتا جارہا ہے اور ظالم و جابر قوتوں کو کمزور کرکے اہل حق کو طاقتور بنانے کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔

 دعائیہ اجتماع کے اختتام پر ڈاکٹر محمد علی نقوی ، کل مرحومین و مسلّمات ،شہدائے ملت جعفریہ ،پاکستان پاک فوج، رینجرزاور پولیس کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجتماعی دعائیہ کے اختتام پر نیاز تقسیم کی گئی اور دودھ کے شربت کی سبیل لگائی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree