حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے اور جھوٹے مقدمات ختم کیئے جائیں، ناصرالحسینی

27 ستمبر 2022

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کی جانب سے ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، مجلس اور ماتمداری بسلسلہ  شہادت جناب رسول خداﷺ و امام حسنؑ کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد، مولانا نعیم الحسن نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، اور مجلس عزا سے خطاب کیا، مرثیہ و سوز خوانی شہریار مہدی و برادران نے کی، جبکہ نوحہ خوانی علی مرتضیٰ رضوی اور عدنان سیفی کربلائی نے کی، آغا نعیم الحسن نے جناب رسول خداﷺ و امام حسن مجتبیٰؑ کی حیات زندگی پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر دعا کمیٹی اور صوبائی رہنما ناصر حسینی نے سرکار حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر یوم شہادت امام حسن مجتبیٰؑ پر تعزیت کے لیے آنے والے عزاداران امام حسن مجتبیٰؑ اور خواتین، انتظامیہ و پولیس کی سرپرستی میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے بدتمیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی اولادوں میں سے ہیں ان کے مزار پر ہمیں عزاداری و ماتمداری سے کوئی نہیں روک سکتا ہم انتظامیہ اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے اور جھوٹے مقدمات ختم کیئے جائیں۔

صوبائی رہنما آغا ناصر حسینی نے بلوچستان میں آرمی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے ہم شہداء کے خانوادوں کو دلی ہمدردی و اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں، آخر میں شہدائے ملت جعفریہ و  پاک فوج کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اجتماعی دعا میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree