ایم ڈبلیوایم سندھ سیکریٹریٹ کے تحت خراسان روڈ پر یوم نہدام جنت البقیع پردعائیہ اجتماع کا انعقاد

11 مئی 2022

وحدت نیوز (کراچی) دعا کمیٹی و صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، پرسہ داری بسلسلہ یوم انہدام جنت البقیع اور ماتمداری محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔

 مولانا سید حسن عباس جعفری نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، برادر محمد علی جلالوی نے نوحہ خوانی کی، اس موقع پر مولانا حسن جعفری، ناصر حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 شوال المکرم عالم اسلام کے لیے بدترین  یوم سیاہ کا دن ہے آل سعود نے اہلبیت اطہار، ازواج مطہرات رسول، صحابہ کرام کی قبروں کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کرکے یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوا سعودی حکمرانوں کی جانب سے جنت البقیع کی سر نو تعمیر پر انکار کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں بچا، عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلات میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں۔

 برادر ناصر حسینی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جنت البقیع کے مزارات کو شرک و بدعت کے نام پر اہلبیت رسول کے قبروں کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے۔

 انہوں نے امت مسلمہ،حکمرانوں سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی جلد تعمیرات کے لیے سعودی حکومت پر زور دیں تاکہ جنت البقیع تعمیر ہو سکے کے اور عالم اسلام کے مسلمان کربلا نجف کی طرح سعودی عرب میں جنت البقیع کی زیارت پر جا سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree