وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری کی سربراہی میںایم ڈبلیوایم کے وفد کی ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد اورسینئرحکام سے ملاقات ہوئی۔
ایم ڈبلیوایم کے وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر قائد میں عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیااور محرم وربیع الاول سے قبل شہر بھر میں سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی اور روشنی کے موثر انتظامات کے حوالے سے گذارشات پیش کیں۔
ملاقات میں شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مجلس وحدت مسلمین کی خدمات و کوششوں کو سراہااور مسائل کے فوری حل اور روابط کو آگے بھی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما عسکری رضا، میر تقی، سبط اصغر، زین رضا و دیگر بھی موجود تھے۔