وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میرتقی ظفر نے ایکسپوسینٹر میں قائم میگا کورونا ویکسی نیشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگوانے کے بعد سینٹر کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں اسکاؤٹس کی جانب سےجاری خدمات کو سراہا ،علامہ مبشر حسن اور زین رضا رضوی کے ہمراہ الحیدر اسکاؤٹس کے روح رواں ندیم حیدر اور سردار حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اسکاؤٹس کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشن سیینٹر پردی جانے والی خدمات قابل تعریف ہیں۔اسکاؤٹس رضا کار شب وروز عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیںجو کہ قابل تعریف اقدام ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ خدمات سر انجام دینے والےاسکاؤٹس کو مستقل نوکری فراہم کرے۔