وحدت نیوز(گھڑی یاسین) مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے مسافروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثہ ریلوے انتظامیہ کی نااہلی کے سبب پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں چالیس سے زائد افراد کی موت ایک المناک سانحہ ہے جس سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔ حادثے کے زخمی افراد کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات اور متاثرہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے ریلوے اور متعلقہ اداروں کو بلا حیل و حجت تمام تر وسائل بروئے کار لانے ہوں گے۔مسافروں کی طرف سے متبادل گاڑی کی فراہمی کے مطالبے پر ریلوے حکام کی عدم توجہی کی اطلاعات افسوسناک ہیں۔ گھوٹکی ٹرین حادثے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔