ڈی جی رینجرز سندھ شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا فوری آغاز کریں، علامہ مبشرحسن

26 مئی 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشرحسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شکار پور میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں صحافی اور پولیس اہلکاروں کا قتل انتہائی تشویشناک ہے۔ڈی جی رینجرز سندھ شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا فوری آغاز کریں۔

انہوں نے کہا کہ آخر کب تک سندھ میں ڈاکوؤں کا راج جاری رھے گا ؟وزیر اعلیٰ سندھ پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ ڈاکوؤں کے پاس سندھ پولیس سے زیادہ جدید اور خطرناک ہتھیار موجود ہیں۔  ڈاکوؤں کے پاس جدید ہتھیاروں کا ھونا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree