اسرائیلی جارحیت کےایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کےتحت جامع مسجد جعفریہ اسٹیل ٹاون تا پریس کلب تک احتجاجی ریلی

21 مئی 2021

وحدت نیوز(کراچی)قبلہ اوّل بیت المقدس پر ناجائز اسرائیلی قبضے اور غزہ پر بہیمانہ حملوں کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پرمنعقدہ ملک گیر یوم یکجہتی مظلومین فلسطین کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین بن قاسم زون ضلع ملیر کراچی کی جانب سے بعد نماز جمعہ جا مع مسجد جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن سے براستہ نیشنل ہائی وے ملیر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

احتجاجی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر ساجدی نے کی ،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلع ملیر کے رہنما مولانا بلاول فائزی، جرنیل عباس ابڑو،شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا منظورحسین، مولانا فدا علی مفکری، مولانا منصورروحانی، پرنسپل جامعتہ الزہرا ؑ مولانا محمد حسین الحسینی ، مولانا انصاف حیدری ،فرحت عباس اور اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنما بھی موجود تھے ۔

احتجاجی ریلی کے اختتام پرمقررین نےخطاب کرتے ہوئے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی اور عالمی قوتوں سے بےحسی ختم کرنے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی امداد کی اپیل کی، اس موقع پر شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree