کابل و فلسطین میں دہشت گردی، ایم ڈبلیوایم کا احتجاج، کراچی کی فضاءمردہ امریکا، مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد داعش کے نعروں سے گونج اٹھی

12 مئی 2021

وحدت نیوز(کراچی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر حملہ کر کے معصوم طلباء کو نشانہ بنائے جانے کے اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلسِ وحدت مسلمین نے نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں مظاہرین نے امریکہ ،اسرائیل اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے رمضان کے مقدس ایام میں معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیل کر یہ ثابت کیا کہ ان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں۔مذہب کے نام پر دنیا بھر میں خون کا بازار گرم کرنے اور اسلام کے روشن تشخص کو بدنما ظاہر کرنے والے دراصل  یہود و نصارٰی کے ایجنٹ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس روح فرسا واقعہ پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ نام نہاد مہذب ممالک کے اس تعصب اور دوہرے معیار کو منافقانہ طرز عمل کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔مظاہرے سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا نے کہا کہ افغانستان میں شیعہ ہزارہ پر حملہ ان طاقتوں کی وحشیانہ کاروائی ہے جو  افغانستان اور پاکستان میں فرقہ واریت   کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر افغان حکومت نے دہشت گردی  کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو ان شر پسند عناصر کو ایک بار پھر سر اٹھانے کا موقع مل جائے گا۔عسکریت  پسندوں کی کمین گاہوں کے تدارک کے لیے بھرپور آپریشن کیا جانا چاہئیے۔ خطے کا امن امریکہ کے ان لے پالک شدت پسند گروہوں کے خاتمے سے مشروط ہے انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کے عفریت پر قابو نہ پایا گیا یا تو  ایک سنگین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغان حکومت  کو دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔امریکہ اور اس کے حواریوں نے افغانستان پر ایک طولانی جنگ مسلط کر کے کے اس کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔افغانستان کا معاشی اور اقتصادی ڈھانچہ اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے۔افغان ریاست کو اپنے وجود کی بقا کے  لیے دہشت گردوں کو پوری طاقت سے کچلنا ہوگا۔احتجاجی مظاہرے میں ناصر الحسینی، ثاقب رضا ثاقب، شبیر حسینی، رضوان پنجوانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree