صوبائی وزیر ناصرشاہ اور قادر خان مندوخیل کا ضمنی انتخاب میں حمایت اور کامیابی پر ایم ڈبلیوایم سے اظہار تشکر

30 اپریل 2021

وحدت نیوز (کراچی) کراچی کے حلقے این اے 249 بلدیہ میں ضمنی انتخاب میں کامیاب قرار پانے والےپاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اور مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ امیدوار قادر خان مندوخیل کو ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور سابق امیدوار حلقہ این اے 249 علامہ مبشر حسین نے ٹیلیفون کرکے مبارک باد پیش کی ، قادر خان مندوخیل نے اپنی کامیابی کو ایم ڈبلیوایم کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ میں ساتھ دینے پر علامہ مبشر حسن اور مجلس وحدت کے قائدین کا شکر گزار ہوں، انشاءاللہ جلد وحدت ہاؤس آکر شکریہ اداکروں گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ نے بھی علامہ مبشر حسن کو فون کرکے قادر خان مندوخیل کی حمایت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ایم ڈبلیوایم کے درمیان حلقہ این اے249 میں انتخابی اتحاد خوش آئند رہا یہ تعلق انشاءاللہ برقرار رہے گا۔

اس موقع پر علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 249 میں شاندار کامیابی پر قادر خان مندوخیل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔امید کرتے ہیں حلقہ این اے 249 حلقے کی انتظامی حوالے سے محرومیاں دور ہوں گی۔ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 249 کی عوام نے جعلی تبدیلی کے دعوے داروں کو مسترد کردیا ۔قادر خان مندوخیل کا تعلق ایسی حلقے سے ہے، انشاء اللہ یہ حلقے میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree