مساوت اور عدالت یہ ہے کہ ہر ایک کو اس کے درجہ کے مطابق حق ملے،علامہ کاظم نقوی

21 اپریل 2021

وحدت نیوز(کراچی) مزار قائد کے باہر جاری دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے تحت منعقد کئے گئے آٹھویں سالانہ معارف قرآن کلاسزکے ساتویں روز علامہ سید کاظم عباس نقوی نے سورہ روم کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انسان کو دو الگ الگ صنفوں میں خلق کیا ہے۔ہر صنف کا مقام اس کے مطابق ہونا چاہیئے۔ خواتین کے حقوق مردوں سے زیادہ ہیں۔ حقوق نسواں کو برابر ی کی بنیاد پر مانگنا ظلم ہے۔اگردونوں کے حقوق مساوی ہوتے تو خدا دونوں کو ایک جیسا خلق فرماتا۔خدا نے باپ کو ولایت دی ہے لیکن اس کے باوجود ماں کا درجہ بلند رکھا ہے۔مساوت اور عدالت یہ ہے کہ ہر ایک کو اس کے درجہ کے مطابق حق ملے۔آج مغرب فیملی لائف کو سب سے زیادہ نشانہ بناتا ہے۔مزاح کے ذریعے سے مقدسات کو پامال کیا جاتا ہے۔ایسے لطیفے بنائے جارہے ہیں جن میں میاں بیوی کے تعلقات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

علامہ سید کاظم عباس نقوی نے کہا کہ اگر میاں اور بیوی ایک دوسرے کے لئے باعث سکون نہیں ہے،تو ایسا جوڑا اسلامی جوڑا نہیں ہے۔ایسے گھر سے امام زمانہؑ کا سپاہی نہیں نکل سکتا ہے۔میاں اور بیوی کے درمیان محبت و سکون کا سب سے بڑا عنصر اعتماد ہے۔میاں بیوی کے درمیان جو خلل ڈالے وہ خدا کے نظام کو نقصان پہنچاتاہے۔اگر کوئی شوہر اور بیوی کے درمیان اصلاح کرناچاہتا ہے تو اصلاح کی کوشش بھی حدود میں ہونی چاہیئے۔خدا چاہتا ہے کہ میاں اور بیوی گھر میں محبت کے ماحول کو  قائم کرے۔

علامہ سید کاظم عباس نقوی نے کہا کہ انسان کے سامنے پوری ایک تعجب کی دنیا کھڑی ہے۔ایک جیسی شکل کے کتنے ہی پھل ہیں مگر ذائقہ میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔یہ مادہ سے کیسے بن سکتے ہیں؟خدا کہتا ہے کہ پوچھو ان درختوں سے انہیں کس نے بنایا ہے؟خدا نے کائنات کے سب سے پست ترین مادے یعنی مٹی سے انسان کو بنایا ہے اور سب سے زیادہ اہمیت والا بھی اسے ہی بنایا ہے۔انسان اس کائنات میں غور وفکر کرے تو اس کے سامنے اسرار کھلیں گے۔غور وفکر کا مطلب یہ ہے کہ جو کچھ کہا جائے اس پر سوچا جائے، اگر سمجھ نہ آئے تو سوال کریں۔سوال سمجھنے کیلئے کرنا چاہیئے۔کسی کو پھنسانے یا نیچا دکھانے کے لئے نہیں کرنا چاہیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree