نلتر میں پیش آنے والے دلخراش سانحے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچایاجائے، علامہ صادق جعفری

26 مارچ 2021

وحدت نیوز(کراچی) نـلـتـر میں پیش آنے والا دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے، شہر کراچی کی عوام غم کی اس گھڑی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،علاقے کے امن و امان کے بہت دشمن ہیں اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئینگے جوکہ موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں، لہٰذا فرقہ وارانہ فساد ڈالنے والوں کو باشعور ہونے کا ثبوت دیں۔ان خیالات کا اظہار مولانا محمد صادق جعفری خطیب جمعہ ویسٹ کراچی اور سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے خطبہ جمعہ میں گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے کہاکہ امن و امان کے صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کو چاہئیے کہ جلد از جلد مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree