ملک کےمایہ ناز سوفٹ ویئرانجینئرنبیل رضا کی ایم ڈبلیوایم کے رہنما میر تقی ظفر سےملاقات

17 مارچ 2021

وحدت نیوز(کراچی) واٹس اپ کے مقابلے پر جدید سہولیات سے آراستہ FFMetting اپلیکیشن بنانے والے مایہ نازنوجوان سوفٹ ویئر انجینئر نبیل رضا نے بارگاہ فاطمتہ الزہرا س انچولی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میرتقی علی ظفرسے خصوصی ملاقات کی۔

میر تقی ظفر نے اتنی کم عمری میں اور وسائل کی کمی کے باوجود شاندار سوشل اپلیکیشن کی ڈیزائننگ پر نبیل رضا کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ نبیل رضا نے بغیر ملک وقوم کا نام روشن کیاہے،ایسے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کو حکومتی سطح پر سراہا جانا چاہئے اور ان کی صلاحتیوں کو مذید اجاگر کرنے کیلئے مواقع فراہم کرنے چاہئیں، اس موقع پرنبیل رضا کے والد محترم ،شیعہ علماء کونسل کے رہنماحیدر زیدی اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree