عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں،ترجمان ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ مبشر حسن

07 مارچ 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن زیدی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔اشیائے خورد نوش، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز نئے اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔صوبائی و وفاقی حکومتوں کے مابین اختیارات کی کھینچا تانی اور سیاسی چپقلش نے انہیں عوامی مسائل سے غافل کر رکھا ہے۔عوام کی مشکلات پر توجہ دینے کی بجائے اپوزیشن اپنے اثاثے اور حکومت اپنا اقتدار بچانے میں اپنی ساری قوت صرف کر رہی ہے۔عوام کے نام پر اقتدار حاصل کرنے والوں نے آج عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتظامی معاملات پر اپنی گرفت مضبوط کرے۔تاجر طبقہ اور عوام طویل لاک ڈاؤن کے بعد پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ معاشی مسائل اور بے روزگاری میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ایسی صورتحال میں چاہیئے تو یہ تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا لیکن اس کے برعکس عوام کو ان سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جنہوں نے مافیا کی شکل میں ہر کاروبار میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔عام اشیائے خوردونوش، سبزی اور پھلوں سمیت دیگر ضروریات زندگی کی من پسند داموں فروخت  انتظامی معاملات سے حکومت کی عدم دلچسپی کا بین ثبوت ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیا کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree