کشمیر سے متعلق امریکا کی غیر سنجیدہ ٹویٹ کے خلاف ہماری حکومت کو امریکی حکام سے سخت لب ولہجہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے، علامہ باقرزیدی

12 فروری 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نےامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو "بھارتی کشمیر"لکھنے پر کڑی تنقید کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکہ کی شرارت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایسے شرپسندانہ بیانات کا مقصد خطے کے عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے۔امریکہ کے ایسے مایوس کن بیانات ہمارے عالمی تعلقات کے ازسر نو تعین کا بھی تقاضہ کرتے ہیں۔تاریخ شاید ہے کہ امریکہ نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے ہمیں نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی متنازع حیثیت مسلمہ حقیقت ہے۔اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں نے اسے بھارت اور پاکستان کے درمیان تصفیہ طلب مسئلہ قرار دے رکھا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے حقائق کے برعکس ٹوئٹ کی جس میں ”بھارت کا جموں کشمیر” لکھا گیا ہے۔عالمی طاقتوں کو چاہئیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔کسی کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کشمیر کے حوالے سے زمینی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہا اس غیر سنجیدہ ٹویٹ کے خلاف ہماری حکومت کو امریکی حکام سے سخت لب ولہجہ میں بات کرتےہوئے متنبہ کرنے کی ضرورت تھی کہ کشمیر کے حوالے سے ایسا غیر ذمہ دارانہ رویہ قطعاً قابل قبول نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree