سانحہ مچھ کےمجرموں اور ان کے سرپرستوں کی عدم گرفتاری حکومتی نا اہلی ہے،ملی یکجہتی کونسل کےوفدکی ایم ڈبلیوایم رہنماؤں سے ملاقات

13 جنوری 2021

وحدت نیوز(لاہور) سانحہ مچھ کے شہدا کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر وحدت ہاؤس میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا،ملی یکجہتی کونسل میں شامل مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اسد اللہ بھٹو، علامہ قاضی احمد نورانی،حافظ محمدامجد،مولانا عقیل انجم،مولانا عبد الوحید،مسلم پرویزنے شرکت کی اور سانحہ مچھ کے شہدا کو تعزیت پیش کی۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے ملی یکجہتی کونسل کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے علماء کا اہم کردار ہے۔ علماء نے تمام حساس معاملات میں ہمیشہ دانشمندی کا مظاہرہ کر کے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی فرقہ وارانہ دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس وقت تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایک پیج پر ہونا پڑے گا۔ بھارت اور اسرائیل ملک میں بد امنی کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ہمیں مل کر ان سازشوں کا ناکام بنانا ہوگا۔

علامہ باقر عباس زیدی نے ملک کے مختلف شہروں میں دیے گئے دھرنوں میں شرکت پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، عمائدین، کارکنان اور اپنی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔بعد ازاں اجلاس کے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ملی یکجہتی کو نسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ کےمجرموں اور ان کے سرپرستوں کی عدم گرفتاری حکومتی نا اہلی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے ایسے قومی سانحات جنم لے رہے ہیں۔دشمن پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں۔جو لوگ مذہب کو دوسرے انسانوں کے گلے کاٹنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ان کا مذہب تو دور انسایت سے بھی کوئی تعلق نہیں ایسے افراد سے جانور بہتر ہوتے ہیں۔مقررین نے کہاطاغوتی طاقتیں ہم سب کو ایک دوسرے سے دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں اس وقت ہماری سب سے اہم ذمہ داری ہے کہ ہم آپس میں ایک ہونے کیلئے کام کریں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے اور وطن عزیز سے دہشت گردوں اور داعش کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا۔مقررین نے کہا کہ ریاست کی طرف سے ایسے اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا جانا چاہیے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ حکومت اور ریاستی ادارے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔ملک کے امن واستحکام کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پاکستان کو محفوظ پناہ گاہ سمجھنے والے شرپسندوں کے لیے اس سرزمین کو قبرستان بنا کر منطقی انجام تک پہچانا ہو گا۔

 مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری قوم جیت چکی ہے۔بزدلانہ کاروائیوں سے اسے شکست میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ارض پاک ایک بار پھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔مشترکہ پریس کانفرنس میں علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری،میر تقی ظفر،نا صر الحسینی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree