ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی ڈی سی جیکب آباد غضنفرقادری سے الوداعی ملاقات

15 دسمبر 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غضنفر علی قادری سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جناب غضنفر علی قادری نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی احسن انداز سے انجام دیئے۔ محرم الحرام ربیع الاول ماہ مبارک رمضان سمیت سال بھر اہم مواقع پہ ان کا بھرپور تعاون رہا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈپٹی سیکرٹری ہوم کی حیثیت سے تعیناتی کے دوران عوامی خدمت کا ان کا یہ سفر جاری رہے گا۔ اس موقع پر جناب غضنفر علی قادری نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علمائے کرام اور جیکب آباد کے عوام کا محھ سے مکمل تعاون رہا۔ جس کے باعث اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں آسانی رہی۔اس موقع پر علامہ حاجی سیف علی ڈومکی سید فضل عباس شاہ بخاری سید غلام شبیر نقوی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree