عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ترجمان ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ مبشر حسن

29 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق 12ربیع الاول تا17ربیع الاول ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائے گا۔ عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ پوری بشریت کے لیے نجات بن کر آئے۔ایک متوازن معاشرے کی تکمیل اسلامی تعلیمات پر عمل کیے بغیر ممکن نہیں۔اس بابرکت موقعہ پر ہمیں وحدت و اخوت کے سنہری اصولوں پر قائم رہنے کا عہد کرنا ہو گا عید میلاد النبی ﷺکے جشن کو ملت تشیع بھرپور اندازسے منائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور میلاد کے جلوس میں شرکت کی جائے گی۔ملت تشیع کی طرف سے میلاد کے جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ میں تمام مسلمانوں خصوصا تمام مومنین وتنظیمی عہدیداران سے اپیل کرتا ہوں کہ پورے پاکستان میں جشن عید میلاد النبی ص کو شایان شان طریقے سے منائیں۔ جلوس کے رستوں میں سبیلیں اور نیاز کا اہتمام کریں ساری دنیا دیکھ لے کہ نبیﷺ کے عاشق متحد اور خوش ہیں۔انہوں نے کہا اس موقع پر مذہبی عقیدت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بزرگوں، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree