وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے نامور خطیب اہل بیتؑ علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مذہبی، علمی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے قوم ایک اعلی درجے کے محقق سے محروم ہو گئی ہے۔مرحوم ایک بے مثال علمی شخصیت اور منفرد انداز بیاں کے مالک تھے۔ان کے خطابات اور تصانیف ان کی پُرمغز تحقیق کا نچوڑ تھے۔مرحوم کی مذہبی و علمی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔